Wednesday, May 1, 2024

جونی ڈیپ اوورپیڈ اداکار بن گئے

جونی ڈیپ اوورپیڈ اداکار بن گئے
December 23, 2015
لاس اینجلس (ویب ڈیسک) ہالی وڈ اداکار جونی ڈیپ کو ہالی وڈ کا سب سے زیادہ اوور پیڈ اداکار قرار دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جونی ڈیپ ہالی وڈ کے مشہور اداکار ہیں مگر فوربز میگزین نے انہیں 2015ءمیں ہالی وڈ کا سب سے زیادہ اوور پیڈ اداکار کہہ دیا ہے یعنی ایسے اداکار جن کی اجرت کے مقابلے ان کی کارکردگی کم ہو۔ جونی ڈیپ کیلئے یقینا یہ ایک اچھی خبر نہیں ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ یہ خبر آنے کے بعد ہالی وڈ اداکار معاوضہ کم کرتے ہیں یا کارکردگی بڑھاتے ہیں۔ جونی ڈیپ اداکاری کے علاوہ پروڈیوسر اور موسیقار بھی ہیں۔ پائریٹس آف دی کیری بین ان کی مشہور فلم ہے جو کئی حصوں پر مشتمل ہے۔