Friday, April 19, 2024

جونی ڈیپ اور سابقہ اہلیہ امبر ہرڈ کی مسلسل تیسرے روز لندن کی عدالت میں پیشی

جونی ڈیپ اور سابقہ اہلیہ امبر ہرڈ کی مسلسل تیسرے روز لندن کی عدالت میں پیشی
July 9, 2020
 لندن (92 نیوز) جونی ڈیپ اور سابقہ اہلیہ امبر ہرڈ کی مسلسل تیسرے روز لندن کی عدالت میں پیشی ہوئی۔ جونی ڈیپ نے امبر ہرڈ پر گھریلو تشدد کا الزام لگانے والے برطانوی میگزین کیخلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کررکھا ہے۔ میگزین نے اپنے آرٹیکل میں لکھا تھا کہ جونی ڈیپ  اور امبر ہرڈ میں علیحدگی کی وجہ یہ تھی کہ ہالی ووڈ اداکار اپنی اہلیہ پر تشدد کرتے تھے تاہم جونی ڈیپ نے ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے اخبار پر ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا تھا۔ جونی ڈیپ اور امبر ہرڈ  2015 میں رشتہ ازدواج  سے منسلک ہوئے  تھے تاہم محض سوا سال بعد ان میں علیحدگی ہو گئی تھی۔