Friday, March 29, 2024

جونی ڈپ اور سابقہ اہلیہ امبر ہرڈ کی 9 روز سے عدالت یاترا

جونی ڈپ اور سابقہ اہلیہ امبر ہرڈ کی 9 روز سے عدالت یاترا
July 18, 2020
لندن (92 نیوز) گھریلو تشدد کیس میں نامور ہالی ووڈاداکارجونی ڈپ اور انکی سابقہ اہلیہ امبر ہرڈ پچھلے 9 روز سے لندن کی ہائی کورٹ میں پیشی بھگت رہے ہیں جہاں جونی ڈپ نے خود پر الزام لگانے والے برطانوی جریدے کیخلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کیا ہوا ہے۔ ہالی ووڈلیجنڈ اداکار جونی ڈپ اور انکی سابقہ اہلیہ اداکارہ امبر ہرڈکی مسلسل نویں روز بھی لندن کی ہائی کورٹ میں حاضری، ہالی ووڈ اسٹار نے خود پر گھریلو تشدد کا الزام لگانے والے ایک برطانوی اخبارکے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کر رکھا ہے۔ سماعت کے دوران جونی ڈپ نے اپنی شادی شدہ زندگی کی تصاویر پیش کیں جن میں ان کے چہرے پر تشدد کے نشانات ہیں، جونی ڈپ نے امبر ہرڈ پر جوابی الزام لگایا کہ وہ ان پر تشدد کیا کرتی تھیں جبکہ امبر ہرڈ کی پیش کردہ تصویر میں جونی ڈپ نشے میں بے سدھ پڑے نظرآ رہے ہیں۔ ایک برطانوی اخبار نے اپریل 2018ء میں اپنے مضمون میں 57 سالہ جونی ڈپ پر الزام لگایا تھا کہ انہوں نے اپنی سابقہ اہلیہ 34 سالہ امبر ہرڈ کو متعدد بار تشدد کا نشانہ بنایا تھا، جونی ڈیپ اور امبر ہرڈ 2015ء میں رشتہ ازدواج سے منسلک ہوئے تھے تاہم محض سوا سال بعد ان میں علیحدگی ہوگئی تھی۔