Thursday, March 28, 2024

جوناگڑھ کا مسئلہ حل ہونے تک خاموش نہیں بیٹھیں گے ، نواب محمد جہانگیر خانجی

جوناگڑھ کا مسئلہ حل ہونے تک خاموش نہیں بیٹھیں گے ، نواب محمد جہانگیر خانجی
November 9, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) نواب محمد جہانگیر خانجی نے کہا جوناگڑھ کا مسئلہ حل ہونے تک خاموش نہیں بیٹھیں گے۔ نواب محمد جہانگیر خانجی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا میں نریندر مودی کو بھی اس موقع پر بتانا چاہتا ہوں کہ جوناگڑھ پاکستان بن کر رہے گا۔ جوناگڑھ کو پاکستان بنانا ہمارے دادا مہابت خان کا خواب تھا۔ مودی کو بتانا چاہتے ہیں جوناگڑھ پاکستان کا حصہ تھا، ہے اور رہے گا۔ جب میں اس دنیا سے رخصت ہو جاؤں گا تو مجھ جیسے اور لوگ آجائیں گے۔ انہوں نے کہا عمران خان کشمیر کی طرح جوناگڑھ کے بھی سفیر بنیں۔ اسلام آباد میں جوناگڑھ سیکرٹریٹ بنایا جائے۔ آج کے دن بھارتی فوج نے جوناگڑھ پر غیر قانونی قبضہ کیا۔ آج یومِ سیاہ ہے۔