Friday, May 17, 2024

جونا گڑھ میں جنگلی لنگور نے اودھم مچا دیا

جونا گڑھ میں جنگلی لنگور نے اودھم مچا دیا
May 10, 2020

جونا گڑھ ( 92 نیوز) مغربی بھارت کی ریاست جونا گڑھ میں شہریوں کو لاک ڈاؤن کی مشکلات کیساتھ ایک بن بلائی آفت کا سامنا بھی کرنا پڑگیا،شہریوں پر یہ آفت ایک جنگلی لنگور کی صورت میں نازل ہوئی۔

جونا گڑھ میں ایک  لنگورنے ادھم مچا کر رکھ دیا،نہ صرف لوگوں کے گھروں میں داخل ہوکر تباہی مچائی بلکہ دس سے زائد افراد کو کاٹ کر لہولہان کر دیا۔

محکمہ جنگلات نےآخر کار اس مجرم لنگور کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا تو شہریوں نے بھی سکھ کا سانس لیا۔