Friday, March 29, 2024

جون کے دوسرے ہفتے 19 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ

جون کے دوسرے ہفتے 19 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ
June 13, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) جون کے دوسرے ہفتے میں بھی مہنگائی کا سلسلہ تھم نہ سکا، ادارہ شماریات نے اعداد و شمار جاری کردئیے۔ 19 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعدادوشمار جاری جاری کر دئیے، جون کے دوسرے ہفتے میں 19 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ٹماٹر کی قیمت 4 روپے فی کلو، آٹے کے بیس کلو کے تھیلے کی قیمت میں 16 روپے، تازہ دودھ کی قیمت میں 1 روپے فی لٹر اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ جبکہ انڈے فی درجن 4 روپے مہنگے ہوئے۔ ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر اڑھائی روپے مہنگا ہوا۔ ادارہ شماریات کے مطابق، دال ماش چاول ماچس مصالحہ جات کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ 10 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی جن میں مرغی کا گوشت 26 روپے فی کلو، کیلا فی درجن 7 روپے، پیاز کی قیمت میں 2 روپے فی کلو، دال مصور دال مونگ  کی قیمتوں میں بھی کمی ریکارڈ  کی گئی۔ بناسپتی چاول بریڈ چائے کی پتی سمیت 22 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔