Monday, May 6, 2024

جون کے آخر تک کورونا کیسز تین لاکھ ہو سکتے ہیں ، اسد عمر

جون کے آخر تک کورونا کیسز تین لاکھ ہو سکتے ہیں ، اسد عمر
June 14, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا جون کے آخر تک کورونا کیسز تین لاکھ ہو سکتے ہیں۔ احتیاط نہیں کرینگے تو جولائی کے آخر تک تعداد دس لاکھ تک پہنچ سکتی ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس  کرتے ہوئے وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے ہمیشہ کہا حفاظتی اقدامات سے کورونا پر قابو پایا جاسکتا ہے، موجودہ صورتحال میں کوئی تبدیلی نہ کی گئی تو کورونا کیسز کی تعداد 3 لاکھ تک پہنچ سکتی ۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ آئندہ کچھ دنوں میں کورونا ٹیسٹ کی صلاحیت روزانہ ڈیڑھ لاکھ تک لے جائیں گے۔ 2 دن سے کورونا کے 30 ہزار ٹیسٹ روزانہ ہو رہے ہیں، سندھ اور پنجاب میں 500 بیڈز اور کے پی میں 400 آکسیجن بیڈز کا اضافہ کیا جائے گا۔ کورونا کو پھیلنا تو ہے لیکن اس کی رفتار کم کرنی ہے تاکہ صحت کا نظام دباؤ میں نہ آئے جب کہ جن علاقوں میں کورونا کیسز زیادہ ہوں گے  وہاں ٹارگٹڈ لاک ڈاؤن کریں گے۔ اسد عمر نے مزید  کہا کہ حکومت شہریوں کی زندگی کی حفاظت کے لئے اقدامات کر رہی ہے، حکومت کورونا صورتحال میں غریبوں کی مدد کرنے میں کامیاب ہوئی ہے ۔ حکومت ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کرے گی۔