Friday, April 26, 2024

جولین اسانج کو طبی امداد فراہم نہ کی گئیں تو مرجائیگا، ڈاکٹرز

جولین اسانج کو طبی امداد فراہم نہ کی گئیں تو مرجائیگا، ڈاکٹرز
November 26, 2019
لندن ( 92 نیوز) دنیا بھر سے 60 ڈاکٹروں نے وکی لیکس ویب سائٹ کے بانی جولین اسانج  کی  خراب صحت کے حوالے سے برطانوی حکومت کو طبی امداد کیلئے لکھ دیا۔ دنیا بھر سے 60 ڈاکٹروں نے لکھا کہ اگر جولین اسانج کو فوری طبی امداد فراہم نہ کی گئی تو جیل میں مرسکتے ہیں، غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وکی لیکس کے بانی جولین اسانج کی صحت سے متعلق 60 ڈاکٹروں نے برطانوی وزیرداخلہ کوکھلا خط لکھا۔ خط میں  میں ڈاکٹروں نے جولین  کی صحت سے متعلق تشویش کا اظہار  کیا ، ڈاکٹرز کا کہنا ہے 48 سالہ جولین اسانج کوفوری طبی امداد فراہم نہ کی گئی تو جیل میں ان کی جان کوخطرہ  ہے اور وہ مر سکتے ہیں۔ جولین اسانج جنوب مشرقی لندن کی ایک جیل میں قید ہیں کیونکہ انہوں نے 2010 میں سی آئی اے سے متعلق تہلکہ خیز انکشافات کئے تھے۔