Friday, April 26, 2024

جولائی کے دوران قابض فورسز نے گیارہ نہتے کشمیریوں کو شہید کیا ، رپورٹ

جولائی کے دوران قابض فورسز نے گیارہ نہتے کشمیریوں کو شہید کیا ، رپورٹ
August 1, 2019
 سرینگر (92 نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم تھم نہ سکے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جولائی کے دوران قابض فورسز نے گیارہ نہتے کشمیریوں کو شہید کیا ۔ کشمیر میڈیا سروس کی ماہانہ رپورٹ کے مطابق بھارتی فورسز نے ماہ جولائی کے دوران گیارہ کشمیریوں کو شہید کیا جن میں ایک نو عمر بچی اور ایک خاتون بھی شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق بھارتی فورسز نے ظلم و بربریت کے خلاف احتجاج کرنے والوں پر طاقت کا بہیمانہ استعمال بھی جاری رکھا۔ مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے ممنوعہ پیلٹ گنز اور آنسو گیس کا استعمال کیا گیا جس سے اسی کشمیری زخمی ہوئے۔ قابض فورسز نے جولائی کے دوران کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت چھیالیس حریت رہنماؤں، سماجی رہنماؤں اور جوانوں کو حراست میں لیا۔ نام نہاد آپریشنز کے ساتھ دو مکانوں کو بھی تباہ کیا۔