Saturday, April 20, 2024

جولائی میں مہنگائی کی شرح 9.3 فیصد تک پہنچ گئی ، ادارہ شماریات

جولائی میں مہنگائی کی شرح 9.3 فیصد تک پہنچ گئی ، ادارہ شماریات
August 3, 2020
 کراچی (92 نیوز) جولائی میں مہنگائی کی شرح 9.3 فیصد تک پہنچ گئی۔ ادارہ شماریات کے مطابق جون کے مقابلے میں جولائی کے دوران مہنگائی میں 2.50 فیصد اضافہ ہوا۔ جولائی میں ٹماٹر 179 فیصد، پٹرول 27 فیصد مہنگا ، سبزیاں 23.8 فیصد، انڈے 10.8، مصالحے 7.5 فیصد مہنگے ہوئے۔ گندم  کی قیمت 7.4 اور گوشت کی 3.9 فیصد بڑھ گئی۔ چینی 3.8 فیصد اور لوبیا 3 فیصد مہنگا ہوئی۔ قبل ازیں ٹماٹر 43 فیصد، پیاز 10.6 فیصد، مرچ 6.25 فیصد مہنگی ہوئی تھی۔ ایک ہفتے میں انڈے 4 فیصد، آلو تین فیصد، چینی 2.75 فیصد مہنگی ہوئی، مرغی کے نرخ بھی پونے دو فیصد بڑھ گئے تھے ۔ کیلا 5.22 فیصد، دال مونگ 4 فیصد سستی ہوئی، آئل، گھی، آٹا، دال مسور، ماش، لہسن، چاول کے نرخوں میں بھی معمولی کمی دیکھنے میں آئی تھی ۔