Saturday, April 20, 2024

جولائی میں مہنگائی ایک اعشاریہ 34 فیصد بڑھی، ادارہ شماریات

جولائی میں مہنگائی ایک اعشاریہ 34 فیصد بڑھی، ادارہ شماریات
August 2, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) جولائی میں مہنگائی بڑھ گئی۔ جون کی نسبت جولائی میں مہنگائی ایک اعشاریہ 34 فیصد بڑھی، افراط زر کی شرح 8 اعشاریہ 40 فیصد رہی۔ انڈوں، دالوں، سبزیوں، خوردنی گھی اور تیل کی قیتموں میں اضافہ ہوا۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطاق شہری علاقوں میں ماہانہ بنیادوں پر ٹماٹر 42 اعشاریہ 40 فیصد، پیاز 34 اعشاریہ 53 فیصد، خوردنی گھی 6 اعشاریہ 70 فیصد، خوردنی تیل 6 اعشاریہ 56 فیصد مہنگا ہوا۔ ماہانہ بنیادوں پر آلو اور دال چنا کی قیمت میں 4.89  فیصد اضافہ ہوا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شہری علاقوں میں دال مونگ11.36، چکن 10.07، دال ماش 5.18 فیصد، دال مسور 1.24 فیصد سستی ہوئی۔ دیہی علاقوں میں ماہانہ بنیادوں پر ٹماٹر 101.63 فیصد مہنگا ہوا۔ پیاز 47.62 فیصد، آلو 12.66، سبزیاں 5.16 فیصد مہنگی ہوئیں۔

دیہی علاقوں میں خوردنی گھی 3.16، کوکنگ آئل 2.27 فیصد مہنگا ہوا۔ دیہات میں چکن 12.95 فیصد، دال مونگ 10.06 فیصد، دال ماش 2.41 فیصد سستی ہوئی۔