Friday, May 10, 2024

جولائی سے مئی کے دوران گزشتہ سال کی نسبت تجارتی خسارے میں 30 فیصد اضافہ ، ادارہ شماریات

جولائی سے مئی کے دوران گزشتہ سال کی نسبت تجارتی خسارے میں 30 فیصد اضافہ ، ادارہ شماریات
June 9, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) ادارہ شماریات کے مطابق جولائی سے مئی کے دوران گزشتہ سال کی نسبت تجارتی خسارے میں 30 فیصد اضافہ ہوا۔

ادارہ شماریات کے مطابق رواں مالی سال جولائی سے مئی کے عرصے کے دوران برآمدات میں 13.97 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، جن کی مالیت 22 ارب 56 کروڑ ڈالربنتی ہے۔ گزشتہ سال اسی عرصہ کے دوران کل 19.79 ارب ڈالر کی برآمدات کی گئیں تھیں۔

ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال جولائی سے مئی کے دوران درآمدات میں 22.52 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اس عرصے میں ہونے والی درامدات کی مالیت 50 ارب 4 کروڑ ڈالر ہے۔ گزشتہ سال اس عرصہ کے دوران 40.84 ارب ڈالر کی درآمدات کی گئیں تھیں۔

موجودہ مالی سال جولائی سے مئی کے دوران 27 ارب 48 کروڑ ڈالر کا خسارہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ گذشتہ سال اسی عرصہ میں 21 ارب 5 کروڑ ڈالر کا خسارہ ریکارڈ ہوا تھا۔