Thursday, April 18, 2024

جولائی تا جنوری مہنگائی بڑھنے کی شرح گیارہ اعشاریہ چھ فیصد رہی ، شماریات بیورو

جولائی تا جنوری مہنگائی بڑھنے کی شرح گیارہ اعشاریہ چھ فیصد رہی ، شماریات بیورو
February 2, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) مہنگائی میں ریکارڈ اضافہ ہو گیا۔ غریبوں کی کمر ٹوٹ گئی۔ شماریات بیورو کے مطابق جولائی تا جنوری مہنگائی بڑھنے کی شرح گیارہ اعشاریہ چھ فیصد رہی۔ شماریات بیوروکے مطابق ایک ماہ میں ایندھن 26 فیصد مہنگا ہوا جبکہ دالیں 20 سے 18 فیصد مہنگی ہوئیں۔ اسی دوران چکن 17 فیصد ، انڈے 14 فیصد، گندم 12.63 فیصد اور بیسن 12 فیصد مہنگا ہوا۔ ایک ماہ میں سبزیاں اور پھلوں کی قیمت میں 10 سے 11 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ چینی 5 فیصد مہنگی ہوئی۔ ایک ماہ میں پیاز 18 فیصد، ٹماٹر 8 فیصد، آلو 4 فیصد اور بجلی کے نرخوں میں 2 فیصد کمی بھی ریکارڈ کی گئی۔ شماریات بیورو کے مطابق گزشتہ ایک سال کے دوران ٹماٹر کی قیمت میں 157 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اسی ایک سال کے دوران پیاز 125 فیصد، سبزیاں 94 فیصد آلو 87 فیصد مہنگے ہوئے ۔ ایک سال میں دالیں 60 سے 79 فیصد مہنگی ہو گئیں ۔ اس دوران گیس کے نرخ 55 فیصد اور چینی 27 فیصد مہنگی ہوئی۔ ایک سال میں پٹرولیم فیول 26 فیصد ، آٹا 24 فیصد، بیسن 22 اور گندم کی قیمت میں 20 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔