Tuesday, April 16, 2024

جوفرا آرچر کی کئی سال پہلے ورلڈ کپ بارے پیشگوئیاں سچ ہو گئیں

جوفرا آرچر کی کئی سال پہلے ورلڈ کپ بارے پیشگوئیاں سچ ہو گئیں
July 16, 2019
لندن ( 92 نیوز )انگلینڈکے ورلڈ چیمپئن بننے کے بعد پراسرار شخصیت کے مالک انگلش پیسرجوفراآرچر کی کئی سال پرانی  ٹویٹس سوشل میڈیا پروائرل ہورہی ہیں،جن میں وہ انگلینڈ کے ورلڈ چیمپئن بننے کی پیش گوئی کرتے رہے  تھے ۔ جوفرا آرچر نے 29مئی 2014کو ٹویٹ میں  لکھا کہ لارڈز جانا چاہتا ہوں ،پھر5جولائی 2015کو ٹویٹ میں انہوں نے کہا اگر سپر اوور ہوتو کوئی مضائقہ نہیں۔ جوفراآرچر نے14اپریل 2013کو  ایک ٹویٹ میں سپراوور کے دوران 16رنز بننے کی پیش گوئی کی ،پھر فائنل میں  انگلینڈ نے سپراوور میں پہلے کھیلتے ہوئے 15 رنز بنائے اور نیوزی لینڈ کو 16 رنز کا ہدف دیا۔ آئی سی سی   بھی جوفراآرچر کی اس  پوشیدہ صلاحیت کو نظر انداز نہیں کرسکی ،اس نے بھی جوفرا کی سپر اوور والی ٹویٹ  ری ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا آرچر تم نے یہ چیز حاصل کرلی ۔