Friday, May 17, 2024

جوش ملیح آبادی کی 37ویں برسی آج منائی جا رہی ہے

جوش ملیح آبادی کی 37ویں برسی آج منائی جا رہی ہے
February 22, 2019
کراچی ( 92 نیوز) معروف شاعر اور اردو ادب کیلئے گراں قدر خدمات انجام دینے والے جوش ملیح آبادی کی 37 ویں برسی آج منائی جارہی ہے ۔ پانچ دسمبر 1890 کو بھارتی ریاست اتر پردیش کے علاقے ملیح آباد میں ایک فلمی گھرانے میں آنکھ کھولی اور نو برس کی عمر میں پہلا شعر لکھ ڈالا۔ آپ کی شاعری اور ادبی خدمات اردو زبان کا حسن سمجھی جاتی ہیں جبکہ اردو زبان کے علاوہ انہیں پارسی، ہندی اور انگریزی زبان بھی عبور حاصل تھا۔ جوش ملیح آبادی نے نظام حیدرآباد کے خلاف ایک نظم لکھی، جس پر انھیں ریاست سے بے دخل کردیا گیا، نظم حسین اور انقلاب لکھنے پر انہیں شاعر انقلاب کے اعزاز سے نوازا گیا۔ ان کے شاعری مجموعے شولہ اور شبنم، آواز حق، جنون و حکمت، فکر و نشاط، دیوانے جوش کو بے پناہ شہرت ملی جبکہ نثری مجموعوں میں یادوں کی بارات اور مقالات جوش لاجواب ہیں۔ تقسیم ہند کےبعد جوش ملیح آبادی خاندان سمیت پاکستان میں رہائش پذیر ہوگئے اور 22 فروی 1982 کو اردو ادب کا یہ روشن ستارہ ہمیشہ کیلئے غروب ہوگیا۔