Saturday, May 4, 2024

جوش ملیح آبادی کا 121 واں یوم پیدائش آج منایا جا رہا ہے

جوش ملیح آبادی کا 121 واں یوم پیدائش آج منایا جا رہا ہے
December 5, 2019
لاہور ( 92 نیوز)  برصغیر کے عظیم انقلابی شاعر جوش ملیح آبادی  کا 121 واں یوم پیدائش آج منایا جارہا ہے، جوش اپنی انقلابی اور ولولہ انگیز شاعری کے باعث شاعر انقلاب کے درجے پر فائز ہوئے۔ بھارتی ریاست اتر پردیش کے علاقے ملیح آباد میں شبیر حسین خان نے پانچ دسمبر 1898 میں جنم لیا، جسے دنیا نے شاعر جذبات و انقلاب جوش ملیح آبادی کے نام سے جانا، آپ کو ہندی، عربی، فارسی، اردو اور انگریزی پر عبور حاصل تھا۔ تقسیم ہند کےبعد اردو سے محبت میں وہ پاکستان چلے آئے، یہاں جوش ملیح آبادی نے قومی اردو لغت کی بھرپور معاونت کی ، آپ نے انجمن ترقی اردو میں بیش بہا خدمات سرانجام دیں، شعری مجموعوں اور نثری تصانیف کے نام بھی اپنے اندر ایک الگ جہاں لئے ہوئے تھے۔ جوش بائیس فروری 1982 کو دار فانی سے کوچ کرگئے، حکومت نے انہیں ہلال امتیاز سے نوازا۔