Sunday, September 8, 2024

جوتوں میں بھی ٹیکنالوجی کا استعمال‘ خودبخود تسمے باندھنے والے بوٹ آ گئے

جوتوں میں بھی ٹیکنالوجی کا استعمال‘ خودبخود تسمے باندھنے والے بوٹ آ گئے
March 17, 2016
نیویارک (ویب ڈیسک) مشہور امریکی کمپنی نائیکی نے خود بخود تسموں کی گرفت سخت کرنے والے جوتے متعارف کرا دیے۔ تفصیلات کے مطابق کھیلوں کا سامان بنانے والی کمپنی کا کہنا ہے کہ اس سال کے اختتام سے قبل ہائپر ایڈاپٹ ٹرینر نامی جوتوں کی یہ سیریز فروخت کے لیے پیش کر دی جائے گی۔ نائیکی کے خودبخود تسمہ سخت کرنے کی ٹیکنالوجی سے لیس جوتے 1989ءکی مشہور فلم ”بیک ٹو دا فیوچر ٹو“ میں دکھائے گئے تھے لیکن 2013ءمیں کمپنی نے عام لوگوں کے لیے جوتے کی تیاری کا آغاز کر دیا تھا۔ واضح رہے کہ مذکورہ کمپنی کی کھلاڑیوں کے لباس کی مارکیٹ پر گرفت کمزور ہوئی تھی۔ ان جوتوں سے لوگوں کی توجہ نائیکی پر برقرار رہے گی۔