Tuesday, May 21, 2024

جوبائیڈن کی حلف برداری کے موقع پر ممکنہ احتجاج کا خدشہ ، واشنگٹن ڈی سی میں نیشنل گارڈز تعینات

جوبائیڈن کی حلف برداری کے موقع پر ممکنہ احتجاج کا خدشہ ، واشنگٹن ڈی سی میں نیشنل گارڈز تعینات
January 18, 2021

واشنگٹن (92 نیوز) جوبائیڈن کی حلف برداری کے موقع پر ممکنہ احتجاج کا خدشہ پیدا ہو گیا۔ واشنگٹن ڈی سی میں بیس ہزار نیشنل گارڈز تعینات کر دیئے گئے۔

واشنگٹن ڈی سی کے ساتھ تمام امریکی ریاستوں نے بھی اپنے دارالخلافوں میں سرکاری عمارتوں کی حفاظت کیلئے اقدامات کیے ہیں۔ ورجینیا، مشی گن، وسکونسن اور پنسلوینیا سمیت 13 ریاستوں نے نیشنل گارڈز کو تعینات کیا ہے جبکہ ٹیکساس میں ریاستی کانگریس کی عمارت کو 20 جنوری تک بند کر دیا گیا۔

دوسری جانب ایک تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ چھ جنوری کو کیپیٹل ہل پر ہونے والی ہنگامہ آرائی میں ایک درجن سے زائد انتہا پسند گروپ اور صدر ٹرمپ کے حمایتی ملوث تھے۔

ان میں سازشی نظریے کا گروہ (QAnon)،دائیں بازو کا ایک اور گروپ پراؤڈ بوائز، سفید فام لوگوں کی برتری پر یقین رکھنے والا گروپ  بھی شامل تھا۔