Tuesday, April 16, 2024

جوبائیڈن کی تقریب حلف برداری کے دوران دوبارہ ہنگامہ آرائی کا خدشہ

جوبائیڈن کی تقریب حلف برداری کے دوران دوبارہ ہنگامہ آرائی کا خدشہ
January 14, 2021

واشنگٹن (92 نیوز) جوبائیڈن کی تقریب حلف برداری کے دوران دوبارہ ہنگامہ آرائی کا خدشہ پیدا ہو گیا۔ واشنگٹن میں سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی۔

دارالحکومت میں 10 ہزار نیشنل گارڈز تعینات کیئے گئے ہیں۔ کیپٹل ہل کے اندر اور باہر تمام سڑکوں پر نیشنل گارڈز موجود ہیں۔ نیشنل گارڈز کو ایف بی آئی کی جانب سے پرتشدد مظاہروں کے خدشے کے پیش نظر تعینات کیا گیا ہے۔

ادھر صدر ٹرمپ نے حامیوں کو پر امن رہنے کی اپیل کر دی۔ ویڈیو بیان میں کہا امریکی متحد اور تشدد سے دور رہیں۔ عوام جذبات پر قابو رکھیں ۔ تشدد کا کسی بھی صورت میں کوئی جواز نہیں۔ کیپٹل ہل پر حملہ کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

فوجی اہلکاروں کے کیپیٹل ہل میں زمین پر سوئے جانے کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔