Saturday, May 18, 2024

جوبائیڈن کا اوباما انتظامیہ میں کام کرنیوالے سفارتکاروں ، پالیسی سازوں کیساتھ کام کرنیکا اعلان

جوبائیڈن کا اوباما انتظامیہ میں کام کرنیوالے سفارتکاروں ، پالیسی سازوں کیساتھ  کام کرنیکا اعلان
November 25, 2020

نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن  نےسابق سفارتکاروں اور پالیسی میکرز پر مشتمل قومی سلامتی اورخارجہ پالیسی سے متعلق ٹیم متعارف کروا دی، اپنی ٹیم کوانہوں نےامریکا کی واپسی قراردیتے ہوئے کہا کہ وہ دنیا کی قیادت کرنے کیلئے تیار ہیں۔

78سالہ جوبائیڈن نےسیکرٹری خارجہ، قومی سلامتی کےمشیر،ہوم لینڈ سیکرٹری،انٹیلی جنس چیف،اقوام متحدہ  کیلئےسفارتکاراورماحولیاتی تبدیلیوں سےمتعلق نمائندے متعارف کرائے ہیں۔

جوبائیڈن نےسابق نائب وزیرِ خارجہ اینٹنی بلنکن کووزیرِ خارجہ ،الحاندرو مایورکاس کووزیرِ داخلہ ، لنڈا تھامس گرین فیلڈ کو اقوام متحدہ میں سفیر، جان کیری کو خصوصی ایلچی برائے ماحولیات، ایورل ہینز کوڈائریکٹر آف نیشنل انٹیلی جنس، جیک سولیون کومشیر برائے قومی سلامتی، تعینات کیا گیاہے۔

ٹیم کا تعارف کرواتےہوئےنومنتخب صدرنےکہایہ عوامی خدمت گارامریکاکی عالمی اور اخلاقی قیادت  بحال کریں گے۔

انہوں نےکہا20جنوری کوڈونلڈ ٹرمپ کےوائٹ ہاؤس چھوڑنےکےبعدامریکاایک بارپھرقیادت کے اس مقام پرہوگاجہاں اپنےدشمنوں کامقابلہ کیاجائے گا اور اتحادیوں کو مسترد نہیں کیا جائے گا۔