Saturday, May 11, 2024

جوبائیڈن نے ڈیموکریٹک پارٹی کے صدارتی امیدوار کے طور پر نامزدگی قبول کر لی

جوبائیڈن نے ڈیموکریٹک پارٹی کے صدارتی امیدوار کے طور پر نامزدگی قبول کر لی
August 21, 2020
 واشنگٹن (92 نیوز) امریکا میں ڈیموکریٹک نیشنل کنونشن کے چوتھے روز کی کارروائی کے دوران جوبائیڈن نے ڈیموکریٹک پارٹی کے صدارتی امیدوار کے طور پر نامزدگی قبول کر لی۔ امریکا میں الیکشن 2020 کی گہماگہمی  میں اضافہ ہو گیا۔ جوبائیڈن نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف بطور صدارتی امیدوار اپنی نامزدگی کو باضابطہ طور پر قبول کر لیا ۔ چار روزہ ڈیموکریٹس کنونشن کے آخری روز انہوں نے امریکی عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ تین نومبر کے صدارتی الیکشن میں امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کو چیلنج کرنے کے لیے کی گئی ان کی نامزدگی کو قبول کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا وہ اندھیروں کی جگہ اجالا بانٹیں گے اورخوف کی جگہ امید کو فروغ دیں گے۔ کورونا وائرس کی وجہ سے اس چار روزہ کنونشن کا آن لائن انعقاد کیا گیا تھا تاہم جوبائیڈن کی جانب سے نامزدگی قبول کرنے کے بعد ان کے حامیوں نے جشن منایا اور شاندار آتش بازی کی۔ چار روز کنونشن میں باراک اوباما سمیت ڈیموکریٹس کے سابق  صدور اور رہنماوں نے شرکت  کی اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ کنونشن میں جوبائیڈن کی آفیشل بائیو گرافیکل ویڈیو بھی جاری کی گئی جس میں ان کی زندگی کے مختلف پہلووں کو اجاگر کیا گیا۔ انتخابی سرویز میں 77 سالہ جوبائیڈن کو 74 سالہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  پر واضح برتری ہے ۔ ٹرمپ آئندہ ہفتے بطور صدارتی امیدوار اپنی نامزدگی قبول کرنے والے ہیں۔