Friday, April 26, 2024

جوبائیڈن نے وزیر دفاع کیلئے ریٹائرڈ جنرل لائیڈ آسٹن کا انتخاب کرلیا

جوبائیڈن نے وزیر دفاع کیلئے ریٹائرڈ جنرل لائیڈ آسٹن کا انتخاب کرلیا
December 8, 2020

واشنگٹن (92 نیوز)نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن نے وزیردفاع کےلیے ریٹائرڈ جنرل لائیڈ آسٹن کاانتخاب کرلیا ،خبرایجنسی کےمطابق سینیٹ سےمنظوری ملنے پر لائیڈ آسٹین ملک کے پہلے سیاہ فام وزیردفاع ہوں گے۔

نومنتخب صدر نئے وزیردفاع کا باضابطہ اعلان جمعہ کو کریں گے،لائیڈ آسٹن امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ رہ چکے ہیں، وہ 2016 میں فوج سے ریٹائر ہوئے تھے۔