Thursday, April 25, 2024

جوبائیڈن نے لازمی ماسک پہننے کی پابندی میں نرمی کر دی

جوبائیڈن نے لازمی ماسک پہننے کی پابندی میں نرمی کر دی
April 28, 2021

واشنگٹن (92 نیوز) امریکی صدر جوبائیڈن نے لازمی ماسک پہننے کی پابندی میں نرمی کر دی اور کہا مکمل ویکسی نیشن کرانے والے شہری ماسک کے بغیر باہر جا سکتے ہیں۔

 جوبائیڈن کا کہنا تھا عوامی اجتماعات پر ماسک کی پابندی برقرار رہے گی۔ کورونا کیسز میں غیرمعمولی کمی آئی ہے۔ عوامی تعاون کی بدولت حیرت انگیز نتائج حاصل کئے ہیں۔ امریکا میں آدھے سے زیادہ بالغ افراد ویکسین کی کم از کم ایک ڈوز لگوا چکے ہیں۔