Friday, April 19, 2024

جوبائیڈن نے ثابت کردیا وہ امریکا کا صدر بننے کے قابل نہیں، ٹرمپ

جوبائیڈن نے ثابت کردیا وہ امریکا کا صدر بننے کے قابل نہیں، ٹرمپ
October 24, 2020
فلوریڈا (92 نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ جوبائیڈن نے گزشتہ رات ثابت کیا وہ امریکا کا صدر بننے کے قابل نہیں۔ امریکی صدر ٹرمپ نے فلوریڈا میں ریلی سے خطاب میں کہا ثابت ہوگیا ہے کہ وہ امن کا پرچار کرنے والے صدرہیں، ڈیمو کریٹس کے خیال میں الیکشن جیتنے کے بجائے جنگ کا موجب بنوں گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر بائیڈن جیت گیا تو وہ مذہبی جنونیت کو ہوا دے گا، مزید کہا کہ امریکی انتظامیہ کورونا وباء کے اینٹی باڈی سے علاج پر کام کر رہی ہے۔