Friday, May 17, 2024

جوبائیڈن صدر منتخب ہو گیا تو ملک چین کے حوالے کر دے گا، ٹرمپ

جوبائیڈن صدر منتخب ہو گیا تو ملک چین کے حوالے کر دے گا، ٹرمپ
August 22, 2020
ورجینیا (92 نیوز) ڈیمو کریٹس کے نیشنل کنونشن کے بعد امریکی صدر بھی متحرک ہوگئے، ڈونلڈ ٹرمپ کہتے ہیں کہ اگر جوبائیڈن صدر منتخب ہو گیا تو وہ ملک چین کے حوالے کر دے گا۔ صدر ٹرمپ نے ورجینیا میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو بائیڈن نہ کہ میں ملک میں تباہی لائے گا، میں ہی ہوں جو امریکی خواب اور مکمل تباہی، پاگل پن اور بحران کے درمیان کھڑا ہوں۔ امریکی صدر کا پھر پوسٹل بیلٹنگ پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پوسٹل بیلٹ کی وجہ سے الیکشن کا رزلٹ ہفتوں، مہینوں کیلئے تاخیر کا شکار ہو جائے یا پھر کبھی نہ آئے۔