Thursday, April 18, 2024

جوبائیڈن سے اشرف غنی اور عبداللہ عبداللہ کی ملاقات ، افغانستان سے امریکی انخلا پر تبادلہ خیال

جوبائیڈن سے اشرف غنی اور عبداللہ عبداللہ کی ملاقات ، افغانستان سے امریکی انخلا پر تبادلہ خیال
June 26, 2021

واشنگٹن (92 نیوز) امریکی صدر جوبائیڈن سے افغان ہم منصب اشرف غنی اور عبداللہ عبداللہ کی ملاقات ہوئی۔ ملاات میں افغانستان سے امریکی انخلا اور واشنگٹن کی کابل کے لیے امداد پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

خبرایجنسی کے مطابق امریکی صدر نے اشرف غنی اور عبداللہ عبداللہ کو پرانے دوست قرار دیدیا۔ جوبائیڈن نے کہا کہ افغانستان کے لئے امریکی امداد کا سلسلہ منقطع نہیں ہو گا۔ افغان عوام کو اپنے مستقبل کا انتخاب خود کرنا ہے۔ امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا کہ احمقانہ تشدد کا سلسلہ اب بند ہو جانا چاہئے۔

افغان صدر کی امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن اور اسپیکر ایوان نمائندگان نینسی پلوسی سے بھی ملاقاتیں ہوئیں۔ اشرف غنی نے نینسی پلوسی سے گفتگو میں کہا کہ بائیڈن انتظامیہ کی جانب سے انخلا کے فیصلے کو سمجھتے ہیں۔ صدر بائیڈن کا فیصلہ اسٹریٹجک نوعیت کا فیصلہ ہے۔