Wednesday, April 24, 2024

جواہر لال یونیورسٹی پر بی جے پی کے غنڈوں کا حملہ، طلبہ کا احتجاج جاری

جواہر لال یونیورسٹی پر بی جے پی کے غنڈوں کا حملہ، طلبہ کا احتجاج جاری
January 9, 2020
نئی دہلی (92 نیوز) جواہر لال یونیورسٹی پر بی جے پی کے غنڈوں نے حملہ کردیا، طلبہ کا احتجاج جاری ہے، یونیورسٹی کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔ جواہر لال یونیورسٹی اسٹوڈنٹ یونین کی جانب سے کیمپس کے اندر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ جس میں طلبہ کے علاوہ کئی شہری تنظیموں اور افراد نے حصہ لیا۔ طلبہ کی جانب سے یونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی اور بینرز لہرائے گئے۔ اس موقع پر یونیورسٹی کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یونیورسٹی آف میسورمیں بھی جے این یو کے طلبہ پر تشدد کیخلاف مظاہرہ کیا گیا، شرکاء نے کشمیر کو آزاد کرو کے پوسٹر لہرا دیئے۔