Wednesday, April 24, 2024

جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی ٹینس چیمپئن شپ 15 جولائی سے شروع ہوگی

جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی ٹینس چیمپئن شپ 15 جولائی سے شروع ہوگی
July 9, 2019
کراچی ( ویب ڈیسک ) دوسری چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اوپن ٹینس چیمپئن شپ15 سے 21 جولائی2019 تک ڈیفنس کے کریک کلب کراچی میں منعقد کی جائیگی ۔ چیمپئن شپ  میں  ملک بھر کے ٹاپ ٹینس پلیئرز شرکت کرینگے ، چیمپئن شپ کی انعامی رقم چھ لاکھ رکھی گئی ہے ، نیشنل ایونٹ میں مرد کھلاڑیوں کی 9 مختلف کیٹیگریز، خواتین اور ایک خصوصی افرادکی ایک کیٹگری میں مقابلے ہونگے ۔ اوپن ٹینس چیمپئن شپ میں 150سے 200 کھلاڑیوں کی انٹریز متوقع ہوسکتی ہیں، مزمل مرتضیٰ مردوں کے سنگل میں اپنے اعزاز کا دفاع کریں گے ۔