Wednesday, April 24, 2024

جوائنٹ وینچر اوپل کیس، بلاول بھٹو نیب راولپنڈی کے روبرو پیش ہو گئے ‏

جوائنٹ وینچر اوپل کیس، بلاول بھٹو نیب  راولپنڈی کے روبرو پیش ہو گئے ‏
February 13, 2020
راولپنڈی ( 92 نیوز) جوائنٹ وینچر اوپل کیس میں  بلاول بھٹو نیب راولپنڈی میں  ہو گئے ، بلاول نیب  اولڈ ہیڈ کوارٹر راولپنڈی پہنچے ،اس موقع پر  پیپلزپارٹی کے کارکنوں کی بڑی تعداد بھی موجود  تھی جب کہ سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی جے وی اوپل کیس میں نیب اولڈ ہیڈکواٹرز پیشی ہوئی ، ڈی جی نیب راولپنڈی عرفان منگی کی سربراہی میں چار رکنی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے روبرو بیان ریکارڈ رایا، ٹیم نے پوچھ گچھ بھی کی ۔ نیب نے سوال کیا کہ  کیا آپ زرداری گروپ آف کمپنیز کے ڈائریکٹر ہیں؟،  بحریہ ٹاؤن کیساتھ معاہدے کب کیا ، کیا معاہدے پر آپ کے دستخط ہیں، ۔ عرفان نعیم منگی نے بھی جوائنٹ وینچر پر براہ راست سوالات کئے ،ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک گھنٹہ تک پیشی کے دوران چیئرمین پیپلزپارٹی بیشتر سوالوں کا تحریری جواب دینے پر اصرار کرتے رہے ، نیب نے واضح جواب نہ ملنے پر 35 سوالات پر مشتمل سوالنامہ تھما دیا اور دو ہفتوں میں جواب دینے کی ہدایت کردی ۔ ذرائع کہتے ہیں بلاول بھٹو جوائنٹ وینچر اوپل سے متعلق نیب کو مطمئن نہ کر سکے ، ریکارڈ بلاول کے پرانے تحریری بیان کی نفی کرتا ہے ۔ پیشی کے موقع پر جیالوں کی بڑی تعداد نیب اولڈ ہیڈکواٹرز پہنچی لیکن کسی کو بھی اندر جانے کی اجازت نہ دی گئی۔