Monday, September 16, 2024

جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا لاپتہ ملازمین کی بازیابی کیلئے احتجاجی سلسلے کا اعلان

جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا لاپتہ ملازمین کی بازیابی کیلئے احتجاجی سلسلے کا اعلان
February 7, 2016
کراچی (92نیوز) پی آئی اے ملازمین کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے صدر کیپٹن سہیل بلوچ نے کہا ہے کہ حکومت سے مذاکرات مثبت رہے مگر ہم نجکاری قبول نہیں کریں گے۔ جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے مشتبہ قرار دیے جانے والے شخص میر واثق علی کو بھی میڈیا کے سامنے پیش کردیا۔ تفصیلات کے مطابق جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے چیئرمین کیپٹن سہیل بلوچ نے لاپتہ چار ملازمین کے لیے پیر سے احتجاجی سلسلہ شروع کرنے کا اعلان کردیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سے مذاکرات مثبت ہوئے ہیں مگرحکومت نجکاری اورملازمین ازسرنو بحالی چاہتے ہیں۔ کیپٹن سہیل بلوچ نے کہا کہ خدشہ ہے کہ لازمی سروس ایکٹ کے تحت پیر سے برطرفیاں شروع کردی جائیں گی مگر ملازمین ثابت قدم رہیں تحریک نہیں رکے گی۔ جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے مشتبہ قرار دیے جانے والے شخص میر واثق علی کو بھی میڈیا کے سامنے پیش کردیا۔ میر واثق علی کا کہنا ہے کہ اس نے آنسو گیس سے بچنے کے لیے چہر ے کو رومال سے ڈھانپا۔