Friday, April 26, 2024

جوئے روٹ دورہ پاکستان کے خواہشمند

جوئے روٹ دورہ پاکستان کے خواہشمند
August 18, 2020
ساؤتھمپٹن (92 نیوز) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان جوئے روٹ دورہ پاکستان کے خواہشمند ہیں۔ ساؤتھمپٹن ٹیسٹ ڈراہونے پر جوئے روٹ نے کہا میں پاکستان جا کر وہاں کھیلنا پسند کروں گا، پاکستان ایک زبردست ملک لگتا ہے جہاں کھیلنا اچھا تجربہ ہوگا۔ تاہم اس حوالے سے فیصلہ ای سی بی نے کرنا ہے۔ کپتان برطانوی ٹیم جوئے روٹ نے کہا کہ پاکستان میں وکٹیں فلیٹ اوراچھی ہوں گی، پاکستانی وکٹیں انگلش وکٹوں سے بالکل مختلف ہوں گی جہا ں ہم ان دنوں کھیل رہے ہیں۔