Tuesday, May 14, 2024

جو ہارنے سے ڈرتا ہے وہ کبھی بڑا انسان نہیں بن سکتا ، وزیراعظم

جو ہارنے سے ڈرتا ہے وہ کبھی بڑا انسان نہیں بن سکتا ، وزیراعظم
February 12, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا جو ہارنے سے ڈرتا ہے وہ کبھی بڑا انسان نہیں بن سکتا۔ وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں تقریب سے خطاب میں کہا اچھے سے اچھے آئیڈیاز بھی اس لیے ناکام ہو جاتے ہیں کیونکہ انسان راستے میں ہی ہار مان لیتے ہیں۔ انسان تجربات کرنے سے ڈرتے ہیں۔ ہر بڑے کام کے آغاز کے پیچھے ایک بہترین آئیڈیا ہوتا ہے۔ کامیاب انسان وہ ہے جب اسےکوئی آئیڈیا آتا ہے تو وہ اس کیلئے کشتیاں جلا دیتا ہے۔ انسان تجربات سے سیکھ کر ہی آگے بڑھتا ہے۔ جدوجہدایک مسلسل پراسیس ہے۔ وزیراعظم نے کہا انسان ہمیشہ مشکل وقت سے گزر کر کامیاب ہوتا ہے۔  جس دن آپ کی جدوجہد ختم ہوتی ہے زندگی نیچے چلی جاتی ہے۔  کامیاب وہ لوگ ہیں جن میں آگے جانے کا حوصلہ ہوتا ہے۔ جو معاشرہ نوجوانوں کی حوصلہ افزائی نہیں کرتا وہ اوپر نہیں جا سکتا۔ جو معاشرہ نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کرتا ہے وہ ترقی کرتا ہے۔ جو انسان ناکام ہونے سے ڈرتا ہے وہ کبھی کامیاب نہیں ہو سکتا۔ وزیر اعظم عمران خان نے اپنے خطاب میں کہا نئی سوچ ہمیشہ آزاد ذہن ہی رکھتے ہیں۔ غلام ذہن نئی سوچ نہیں رکھ سکتے۔ انسان پر ظلم غلامی نہیں کرتی، ذہنی غلامی کرتی ہے۔ آزاد ذہن ہی بڑے کام کرتا ہے، اپنا راستہ چنتا ہے۔ عمران خان بولے ہمارے پاس سب سے زیادہ سونے اور تانبے کے ذخائر ہیں۔ اگر صحیح طریقے سے استعمال کیا جائے تو پانی کے ذخائرکی بھی کمی نہیں۔