Saturday, May 11, 2024

جو کچھ کل قومی اسمبلی میں ہوا اس پر ہم شرمندہ ہیں ، شاہد خاقان عباسی

جو کچھ کل قومی اسمبلی میں ہوا اس پر ہم شرمندہ ہیں ، شاہد خاقان عباسی
June 16, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) رہنما مسلم لیگ ن شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے جو کچھ کل قومی اسمبلی میں ہوا اس پر ہم شرمندہ ہیں۔

شاہد خاقان عباسی نے قومی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کا ذمہ دارحکومت کو قرار دیتے ہوئے کہا وزراء نے جس طرح گالیاں نکالیں اس کی مثال نہیں ملتی، یہ انتخابات چوری کرکے ایوان میں آئے ہیں، موجودہ اسپیکر اپنا کام کرنے میں ناکام ہے، استعفیٰ دیں۔  

لیگی رہنما احسن اقبال نے کہا قومی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پرہوئی۔ ایک شخص نے پورے پاکستان کو یرغمال بنایا ہوا ہے۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ زرتاج گل کل تک توٹھیک تھیں آج زخمی کیسے ہو گئیں، ملیکہ بخاری کو اپنے ہی لوگوں نے کتاب مار کر زخمی کیا ہے۔ سپیکر کسی کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کرے گا، وہ پہلے ملائکہ بخاری کو انصاف دے دیں۔