Friday, March 29, 2024

جو کام کرے گا وہی ملازمت پر رہے گا:ثاقب احمد سومرو

جو کام کرے گا وہی ملازمت پر رہے گا:ثاقب احمد سومرو
March 26, 2015
کراچی(92نیوز)ایڈمنسٹریٹر کراچی ثاقب احمد سومرو نے کہا ہے کہ جو ملازم کام کرے گا وہی ملازمت کرے گا۔ کراچی میں بلدیاتی ملازمین کی شناخت پریڈ کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر کراچی کا کہنا تھا کہ جو لوگ محکمہ بلدیات سے دیگر محکموں میں چلے گئے ان ملازمین کو واپس لایا جائےگا۔ گھوسٹ ملازمین سے ادارے کو لاکھوں کو نقصان ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملازمین کی شناخت پریڈ کے بعد دوسرے مرحلے میں ملازمین کی اسناد کی جانچ پڑتال کی جائے گی۔