Thursday, April 25, 2024

جو پاکستان کی خدمت کرتا ہے اسے کرپٹ یا غدار بنا دیا جاتا ہے، نواز شریف

جو پاکستان کی خدمت کرتا ہے اسے کرپٹ یا غدار بنا دیا جاتا ہے، نواز شریف
May 21, 2018
چشتیاں ( 92 نیوز ) پاکستان مسلم لیگ ن نے چشتیاں میں ورکرکنونشن کا انعقاد کیا ۔ کنونشن سے سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز نے خطاب کیا ۔ اپنے خطاب کے دوران سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ  نوازشریف نے نا اہلی کے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں خدمت کرنے والوں کو کرپٹ قرار دیا جاتا ہے ، لیکن نواز شریف اور عوام اس فیصلے کو نہیں مانتے ۔ ان کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب کے لوگ جو لوٹے بنے ان کو ووٹ نہیں ملے گا، جنوبی پنجاب والوں تم لاکھ چھوڑ کر چلے جاو ہم جس کو کھڑا کریں گے لوگ اس کو ووٹ دیں گے۔ زرداری کے زمانے میں لوگوں کی کھاد کے لیے لاینیں لگتی تھیں ۔ اس موقع پر  سابق وزیر اعظم مجھے کیوں نکالا  کا راگ الاپنا نہ بھولے اور کہا کہ  میں تو آپ کی خدمت کر رہا تھا تو مجھے بتاؤ مجھے کیوں نکالا۔ قبل ازیں سابق وزیراعظم کی صاحبزادی  مریم نواز شریف نے کہا کہ وہ دن اب دور نہیں ،دو ماہ رہ گئے ہیں میاں کے رنگ اب دوبارہ بھی سجیں گے، انشااللہ نواز شریف واپس آئیگا ، نواز شریف پر کرپشن کا الزام لگا دیئے اور  اب اقامہ پر باہر نکال دیا۔