Friday, April 26, 2024

جو وفاق کی علامت تھے آج ان کا وجود دکھائی نہیں دے رہا ، شاہ محمود قریشی ‏

جو وفاق کی علامت تھے آج ان کا وجود دکھائی نہیں دے رہا ، شاہ محمود قریشی ‏
March 30, 2019

گھوٹکی(92 نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جو وفاق کی علامت تھے آج ان کا وجود دکھائی نہیں دے رہا۔

گھوٹکی میں جلسہ عام سے اپنے خطاب میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ  پنجاب ، سندھ ، بلوچستان اور خیبرپختونخوا سے ان کا نشان تک مٹ گیا ۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ عمران خان ایک ایسی جماعت کی بنیاد رکھ رہے ہیں جس کی سوچ وفاق کی ہے ، تحریک انصاف آج پورے ملک کی جماعت بن چکی ہے،پاکستان دیکھ رہاہے  کہ تبدیلی آ نہیں رہی ، تبدیلی آگئی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ 2018میں ہم صحیح حکمت عملی نہیں اپنا سکے،  ماضی کی غلطیوں سے ہم نے مستقبل نہیں گنوانا،پیپلزپارٹی وفاق میں حکومت بنانے کی اہمیت کھوچکی ہے۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ  سندھ کے عوام تنگ تھے، تبدیلی لانا چاہتے تھے، سندھیوں نے بلے پر مہر لگا کرہمارا ساتھ دیا، انہوں نے  سندھ میں بڑی تبدیلی کی  پیش گوئی بھی کر دی ۔