Thursday, May 9, 2024

جو مسئلہ کشمیر پر کشمیریوں کیساتھ نہیں کھڑا وہ غدار وطن ہے ، شیخ رشید

جو مسئلہ کشمیر پر کشمیریوں کیساتھ نہیں کھڑا وہ غدار وطن ہے ، شیخ رشید
September 22, 2019
 بھمبر (92 نیوز) وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا جو مسئلہ کشمیر پر کشمیریوں کیساتھ نہیں کھڑا وہ غدار وطن ہے۔ شیخ رشید نے بھمبر آزاد کشمیر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا مقبوضہ کشمیر کے عوام کرب کی زندگی گزار رہے ہیں ۔ ہم خاموش تماشائی بنے رہے تو تاریخ کبھی معاف نہیں کرےگی۔ تقریروں سے مسئلہ حل نہیں ہو گا۔ وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا تھا مودی نے آسام میں 20 لاکھ مسلمانوں کو دوسرے درجے کا شہری بنا دیا۔ مودی نے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرکے اپنے لئے خود گڑھا کھودا ۔ مودی کا ایجنڈا پاکستان کو ختم کرنا ہے۔ وزیر ریلوے نے کہا یا مریں گے یا مار کر رہیں گے۔ کشمیر کو آزاد ہونے سے کوئی نہیں روک سکتا۔ جو مسئلہ کشمیر پر کشمیریوں کیساتھ نہیں کھڑا وہ غدار وطن ہے۔ جنگ ہوئی تو بارڈر پر لڑوں گا۔ لال حویلی سے لال چوک سری نگر کیلئے میں  کال دوں گا۔