Friday, May 17, 2024

جو لوگ وطن واپسی کیلئے ڈیل کا انتظار کریں وہ سیاست میں ہمیشہ بونے ہی رہیں گے، فواد چودھری

جو لوگ وطن واپسی کیلئے ڈیل کا انتظار کریں وہ سیاست میں ہمیشہ بونے ہی رہیں گے، فواد چودھری
December 25, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری کا کہنا ہے ‏جو لوگ وطن واپسی کیلئے ڈیل کا انتظار کریں وہ سیاست میں ہمیشہ بونے ہی رہیں گے۔

فواد چودھری نے ٹویٹ پیغام میں کہا ن لیگ والے بوٹ پالش کا سامان لے کر کھڑے ہیں۔ صرف کوئی بوٹ آگے نہیں کر رہا۔ ن لیگ پاکستان کا تاریک دور ہے۔ ہواؤں کا رخ ان کے موافق نہیں رہا۔ روشنی ہو جائے تو تاریکی ختم ہو جاتی ہے اور پاکستان میں یہی ہوا۔

اِدھر وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا برطانیہ میں نوازشریف کے ویزا کی توسیع مسترد ہو چکی ہے۔ اس وقت اپیل میں ہیں لیکن انہیں معلوم ہے ان کو  بے دخل کیا جائے گا۔ اس لئے نواز شریف کے بے دخل ہونے کو ان کا واپس آنے کا سیاسی فیصلہ بنا کر پیش کیا جا رہا ہے۔ بزدل کبھی بہادر نہیں ہوتے، اعلان ابھی جاری ہے۔