Tuesday, April 23, 2024

جو لوگ مہنگائی کر کے لوگوں کا استحصال کر رہے ہیں انہیں سامنے لائیں ، خواجہ آصف

جو لوگ مہنگائی کر کے لوگوں کا استحصال کر رہے ہیں انہیں سامنے لائیں ، خواجہ آصف
February 6, 2020
اسلام اباد (92 نیوز) رہنما مسلم لیگ ن خواجہ آصف نے کہا جو لوگ مہنگائی کر کے لوگوں کا استحصال کر رہے ہیں انہیں سامنےلائیں۔ خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں دھواں دھار خطاب کرتے ہوئے کہا کون لوگ حکومت کی چھتری تلے اربوں روپے کما رہے ہیں۔ مہنگائی کرنے والوں کو کوئی نہیں پوچھتا۔ لوگ آٹے اور گندم کو ترس رہے ہیں۔ انہوں نے کہا جو لوگ مہنگائی کر کے لوگوں کا استحصال کر رہے ہیں انہیں سامنےلائیں۔ تحقیقات ہونی چاہیئں کون عوام کو لوٹ رہا ہے، کون بھوک اور قحط پر پیسے کما رہا ہے۔ آج اگر ہماری باری ہے تو کل باری آپ کی بھی آئے گی۔ ڈاکو اور چور جو آپ کی صفوں میں ہیں وہ آپ کو لے بیٹھیں گے۔ خواجہ آصف بولے کرونا وائرس کی وبا سے چین کے صوبے ووہان میں خوف کی فضا ہے۔ دیگر ممالک متاثرہ علاقے سے اپنے شہریوں کو ریسکیو کر رہے ہیں۔ جو بیمار ہیں چینی حکومت انکی بہت اچھی دیکھ بھال کر رہی ہے لیکن جو لوگ متاثر نہیں انکو واپس لانے کے لیے اقدامات کرنا چاہیے ۔ اپنے شہریوں کی مدد کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے ۔ چین میں مقیم طلبہ کے والدین پریشان ہیں۔