Saturday, April 20, 2024

جو قرض دیتا ہے وہ شرطیں بھی رکھتا ہے، شاہ محمود قریشی

جو قرض دیتا ہے وہ شرطیں بھی رکھتا ہے، شاہ محمود قریشی
November 30, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے جو قرض دیتا ہے وہ شرطیں بھی رکھتا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے ایگری موبائل ایپ کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہا پاکستان کا شمار دنیا کے بڑے زرعی ملکوں میں ہوتا ہے۔ زرعی شعبے کا ملکی معیشت کے استحکام میں کلیدی کردار ہے۔ پاکستان میں وسائل کی کمی نہیں ان کا مناسب استعمال یقینی بنانا ہو گا۔ زرعی اجناس کی پیداوار بڑھانے کے لیے کاشتکار طبقے میں آگاہی ضروری ہے۔ ملکی آبادی کا بڑا حصہ زرعی شعبے سے منسلک ہے۔ پاکستان کی زراعت میں وہ صلاحیت ہے کہ ناصرف ہم خودکفیل ہوں بلکہ زرعی اجناس ایکسپورٹ بھی کی جا سکتی ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا پاکستان قدرتی وسائل سے مالامال ملک ہے۔ ہماری آبادی کا بہت بڑا حصہ غربت کی لکیر سے نیچے گزر بسر کر رہا ہے۔ اس وقت ہمیں بیروزگاری کے بہت بڑے چیلنج کا سامنا ہے۔ پاکستان میں آئے روز کھانے پینے کی بنیادی اشیاء مہنگی ہو جاتی ہیں۔ اس کا واحد حل ملک میں زرعی تبدیلی ہے۔ زرعی تبدیلی ہی خوشحال پاکستان کی ضمانت ہو گی۔ ٹیکنالوجی نے ہمیں بہت سے مسائل کا حل دیا ہے۔ انہوں نے کہا آئی ایم ایف کے قرضوں سے ملک کو آزاد کرانا ایک چیلنج ہے۔