Friday, April 26, 2024

جو قرارداد لائی گئی اس میں آرٹیکل 370 کا ذکر تک نہیں ، احسن اقبال

جو قرارداد لائی گئی اس میں آرٹیکل 370 کا ذکر تک نہیں ، احسن اقبال
August 6, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے  اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نااہل حکومت سے پالا پڑ اہے ، جو قرارداد لائے ہیں اس میں آرٹیکل 370 کا ذکر تک نہیں تھا۔ احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کا سستا ترین دورہ امریکا پاکستانی عوام اور  کشمیریوں کو مہنگا ترین پڑا ، اس سے بہتر تھا وزیر اعظم ورلڈ کپ ہار جاتے ۔ عمرا خان نے کشمیر کا مقدمہ لڑا ہوتا تو آج بھارت یہ جرات نہ کرتا۔ احسن اقبال نے کہا کہ ظلم ہے انسانی حقوق کی وزیر کو پالیسی بیان کیلئے کھڑا کیا گیا، عمران خان نے امریکا میں  نمبر بنا لئے لیکن کشمیر کا مقدمہ نہیں لڑا، منہ دھوئے بغیر ایمنسٹی پر خطاب کرنے والے اب کہاں ہیں؟ ۔ احسن اقبال نے مزید کہا کہ پاک بھارت میچ سے پہلےٹویٹ کرنے والے وزیراعظم اب کہاں ہیں؟،حکومت سب کو سیاسی تعصب سے دیکھتی ہے۔