Wednesday, April 24, 2024

جو سیلاب آنا تھا آچکا، مزید کوئی خطرہ نہیں، محکمہ موسمیات

جو سیلاب آنا تھا آچکا، مزید کوئی خطرہ نہیں، محکمہ موسمیات
September 25, 2018
لاہور (92 نیوز) محکمہ موسمیات نے سیلاب کا مزید خطرہ نہ ہونے کی خبردے دی اور کہا کہ جو سیلاب آنا تھا آ چکا، مزید کوئی خطرہ نہیں۔ سیلاب کا خطرہ کم ہونے لگا تو دریائے چناب میں پانی کی سطح میں بتدریج کمی  ہورہی ہے۔ خانکی بیراج پر پانی کی آمد اکسٹھ ہزار نو سو چھیاسی اور اخراج چون ہزار چار سو چھیاسی ریکارڈ کیا گیا ہے۔ چیف میٹرولوجسٹ محمد ریاض کا کہنا ہے کہ بارشوں اور سیلاب کا خطرہ کم ہو رہا ہے۔ دریائے چناب میں پانی کا سب سے بڑا ریلا آچکا ، اب اس سے بڑا ریلا نہیں آئے گا۔ سیلاب کے خطرے کے پیش نظر سیکرٹری ہیلتھ پنجاب ثاقب ظفر نے فیلڈ افسروں کو ہائی الرٹ رہنے اور میڈیکل ٹیموں کو متحرک رکھنے کی ہدایت کی ہے۔