Wednesday, May 8, 2024

جو رائے شماری خفیہ نہ ہو وہ رائے شماری نہیں ہوتی ، شاہد خاقان عباسی

جو رائے شماری خفیہ نہ ہو وہ رائے شماری نہیں ہوتی ، شاہد خاقان عباسی
March 2, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ جو رائے شماری خفیہ نہ ہو وہ رائے شماری نہیں ہوتی، جب تک پارلیمان ترمیم نہ کرے، سینیٹ الیکشن ایسے ہی ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کو معلوم ہے کہ اگر پی ٹی آئی کے ٹکٹ کے ساتھ گئے تو کامیاب نہیں ہو گے ، انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے خفیہ رائے شماری کو قائم رکھا ، تفصیلی فیصلے کے بعد پارلیمان خفیہ رائے شماری کے حوالے سے فیصلہ کریگی ،  یہ ایک تضاد ہے جو  تفصیلی فیصلے کے بعد دیکھا جائے گا۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ حکومت پہلے ایک آئینی ترمیم لائی، پھر پیچھے ہٹ گئی، حکومت خود ووٹ چوری میں ملوث ہو تو عوام کیا توقع کریں گے۔

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو میں  یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کا دعوی بھی کردیا۔