Friday, May 17, 2024

جو خود این آر او لے کر بیٹھا ہے وہ ہمیں کیا این آر او دے سکتا ہے ، احسن اقبال

جو خود این آر او لے کر بیٹھا ہے وہ ہمیں کیا این آر او دے سکتا ہے ، احسن اقبال
January 9, 2021

لاہور (92 نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا کہ جو خود این آر او لے کر بیٹھا ہے وہ ہمیں کیا این آر او دے سکتا ہے، نوازشریف کے خلاف چھ ماہ میں فیصلہ ہوجاتا ہے اور عمران خان کے خلاف چھ سال میں فیصلہ نہیں ہوتا، اس کی کیا وجہ ہے؟۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  احسن اقبال نے کہا کہ ن لیگ  نے ارکان اسمبلی سے استعفے مانگے تھے اور سو فیصد ارکان نے اپنے استعفے پارٹی قیادت کے پاس جمع ہو چکے ہیں ،حکومت کیلئے سینیٹ کا میدان کھلا نہیں چھوڑیں گے۔

انہوں نے کہا کہ آج کے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں ضمنی انتخابات کے امیدواروں کے ناموں پر غور کیا گیا، ڈسکہ اور وزیر آباد کے ہمارے ارکان پنجاب اسمبلی اور نوشہرہ کے خیبرپختونخوا اسمبلی کے انتخابات میں ہم حصہ لیں گے،ہمیں امید ہے کہ پی ڈی ایم ان ضمنی انتخابات میں ایک دوسرے سے تعاون کرینگے اور حکومتی امیدوار کو شکست دیں گے۔

احسن اقبال نے کہا کہ  ہم مشترکہ امیدوار لا کر حکومت  کیخلاف ضمنی انتخابات کو ریفرنڈم ثابت کرینگے، اس حکومت نے زرعی ملک کو بھی زرعی اشیا درآمد کرنے پر مجبور کر دیا ہے، آج ملک میں گروتھ ختم ہو چکی ہے اور حکومت اس کا احساس تک نہیں ہے۔