Thursday, April 25, 2024

جو بڑے شیر ہیں وہ مفرور ہیں ، جو چھوٹے شیر ہیں وہ مجبور ہیں ، بابر اعوان

جو بڑے شیر ہیں وہ مفرور ہیں ، جو چھوٹے شیر ہیں وہ مجبور ہیں ، بابر اعوان
June 28, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) بابر اعوان نے کہا جو بڑے شیر ہیں وہ مفرور ہیں جو چھوٹے شیر ہیں  وہ مجبور ہیں اور جو مفرور اور مجبور نہیں وہ ایکٹنگ کر رہے ہیں ۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بابر اعوان  نے مسلم لیگ ن کو حدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ کیوں اداس  پھرتے ہو سردیوں کی شاموں میں اس طرح تو ہوتا ہے اس  طرح کے کاموں میں ۔ بابر اعوان نے کہا کہ کبھی پان کھاتے ہیں کبھی گانے گاتے ہیں۔ اصلی میوہ تو   ووٹ ہے  ۔ ووٹر اس وقت عزت دے رہا ہے جو نہیں ہے ان کے پاس ۔میں ایکٹنگ کرنے والے کو کہتا ہوں کہ ذرا باہر تو نکل۔ قبل ازیں بابر اعوان نے کہا کہ نواز شریف پاکستان کی عدالتی تاریخ کے پہلے ملزم ہیں۔ نواز شریف نیب میں ریفرنسز کے باوجود بیرون ملک چلے گئے۔ ایسا لگتا ہے پاکستان شریف خاندان کی چراگاہ ہے۔ اصل گھر تو انکا لندن میں فیئر فلیٹ ہیں۔ نواز شریف یونہی بیرون ملک آتے جاتے رہے تو یہ قانون کے ساتھ مذاق ہوگا۔