Tuesday, May 21, 2024

جو بائیڈن کا صدر عارف علوی سے رابطہ، یومِ پاکستان کی مبارکباد دی

جو بائیڈن کا صدر عارف علوی سے رابطہ، یومِ پاکستان کی مبارکباد دی
March 23, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) امریکی صدر جو بائیڈن نے صدر عارف علوی سے رابطہ کیا، یومِ پاکستان کی مبارکباد دی۔ جو بائیڈن نے افغانستان میں قیامِ امن کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

صدر ڈاکٹر عارف علوی نے ٹویٹ کیا کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے موسمیاتی تبدیلی اور کورونا جیسے چیلینجز پر بھی مل کر کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔