Saturday, May 4, 2024

جو اپنے صوبے کے چوہوں سے ڈرتے ہیں پنجاب کے شیر کے منہ میں کیا ہاتھ ڈالیں گے: مولانا فضل الرحمن

جو اپنے صوبے کے چوہوں سے ڈرتے ہیں پنجاب کے شیر کے منہ میں کیا ہاتھ ڈالیں گے: مولانا فضل الرحمن
May 3, 2016
بنوں (نائنٹی ٹو نیوز) بنوں میں عوامی اجتماع کے دوران مولانا فضل الرحمن بھی وزیراعظم کے ساتھ ساتھ رہے۔ اظہار خیال کرتے ہوئے صوبائی حکومت کو بھی کھری کھری سنا گئے۔ کہتے ہیں  جو اپنے صوبے کے چوہوں سے ڈرتے ہیں وہ پنجاب کے شیر کے منہ میں کیا ہاتھ ڈالیں گے۔ اکرم خان درانی بھی خوب بولے کہا عمران بیرونی ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں۔ بنوں میں اجتماع سے خطاب میں مولانا فضل الرحمن نے صوبائی حکومت کو خوب آڑے ہاتھوں لیا۔ کہا جو لوگ اپنے صوبے کے چوہوں سے ڈرتے ہیں وہ پنجاب کے شیر کے منہ میں کیا ہاتھ ڈالیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم 14 مئی کو ڈیرہ اسماعیل خان آئیں اور راہداری منصوبے کا افتتاح کریں۔ صوبے کے مینڈیٹ کے دعوے داروں کی ذمہ داری تھی کہ صوبے کو ترقی دیتے مگر ایسا نہ ہوا۔ لاہور کے جلسے میں خواتین کی تذلیل کی گئی۔ عمران خان کو جواب دینا ہو گا۔ وزیر ہاؤسنگ اکرم خان درانی نے کہا کہ وزیراعظم کی آمد سے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ وزیراعلیٰ شہباز شریف کی چار مرتبہ بنوں آمد بھی  ریکارڈ ہے۔ عمران خان باہر کے ایجنڈے پر نکلے ہیں۔ اکرم درانی نے اپنی تقریر میں وزیراعظم کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا جبکہ  بنی گالہ کی اینٹ سے اینٹ بجانے کی بات بھی کر ڈالی۔