Saturday, April 20, 2024

جنیوا : یمن امن مذاکرات بغیرکسی سمجھوتے کے ختم

جنیوا : یمن امن مذاکرات بغیرکسی سمجھوتے کے ختم
June 19, 2015
جنیوا(ویب ڈیسک)یمن کے متحارب فریقوں کے درمیان اقوام متحدہ کی ثالثی اور نگرانی میں امن مذاکرات کسی سمجھوتے کے بغیر ختم ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کےمطابق یمن کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی اسماعیل بن شیخ احمد نے جنیوا میں حوثیوں کے نمائندوں ،سابق صدر علی عبداللہ صالح کی جماعت جنرل پیپلز کانگریس اور سعودی عرب میں جلا وطن صدر منصور ہادی کے اتحادیوں کے ساتھ باری باری بات چیت کی تاکہ انھیں ملک میں جاری خونریزی کو رکوانے کے لیے کسی سمجھوتے پر آمادہ کیا جاسکے۔ ان متحارب فریقوں نے جمعہ کو بھی مذاکرات کے لیے ایک ہی میز پر بیٹھنے سے انکار کردیا تھا اور انھوں نے کسی قسم کی مفاہمت کا بھی کوئی اشارہ نہیں دیا تھا۔