Sunday, September 8, 2024

جنیوا: وزیراعظم نوازشریف کاایٹمی تحقیق کےیورپی ادارے سرن کادورہ

جنیوا: وزیراعظم نوازشریف کاایٹمی تحقیق کےیورپی ادارے سرن کادورہ
January 23, 2016
جنیوا(92نیوز)وزیراعظم نوازشریف نے جنیوا میں  ایٹمی  تحقیق کے  یورپی  ادارے سرن کا دورہ  کیا اور  اس  کی  کارکردگی  کا جائزہ لیا اس موقع پر انہوں نے کہا کہ  سرن اور پاکستان  کا  تعاون  طویل مدتی شراکت کو مضبوط کرے گا۔ تفصیلات کےمطابق سوئٹزرلینڈ میں وزیراعظم نوازشریف نے جوہری  تحقیق کے یورپی ادارے سرن کا دورہ کیا ادارے کی ڈائریکٹر جنرل فیبی اولا گنوتی نےوزیراعظم کو سائنس اورٹیکنالوجی کے شعبوں میں سرن کی خدمات سے آگاہ کیا سرن طبیعات کے شعبے میں دنیا کی سب سے بڑی لیبارٹری ہے ۔ پاکستان  انیس  سو  چورانے سے  سرن کے ساتھ کام کر رہا ہے  اور  دو ہزار  تین  سے اس کے مختلف منصوبوں  کے لئے آلات فراہم کر رہا ہے ۔  ہیوی مکینکل کمپلیکس  اورسرن  دوہزار چھ میں بہترین صنعتی شرکت داری کا ایوارڈ بھی  حاصل  کرچکے ہیں۔ وزیراعظم نوازشریف  نے  سرن کے دورے کے موقع پر کہا  کہ  پاکستان دوہزار چودہ  میں سرن کا ایسوسی ایٹ رکن بننے  والا  پہلا  غیر  یورپی ملک ہے  سرن میں شمولیت  پاکستان کے سائنس دانوں، انجینئرز اور ٹیکنیشنز کی کامیابیوں کا اعتراف ہے۔ رکنیت سے تعاون کے ایک نئے دور کا آغاز ہوا ہے جو سرن اور پاکستان  کے درمیان طویل مدتی شراکت کو مضبوط کرے گا۔ وزیراعظم   نے  سرن میں پاکستانی   سائنس دانوں ،  تکنیکی ماہرین اور طلبا  کی  شاندار  خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی فزکس کے شعبے  میں تحقیق کی ایک  تاریخ ہے اور اس میدان میں نوبل انعام یافتہ ڈاکٹر عبدالسلام سمیت معروف سائنس دان پیدا کئے۔ nawa nawaz nawzs nwa nwaz s nwazs