Thursday, April 25, 2024

جنیوا موٹر شو،دنیا کی پہلی ڈرون کار متعارف

جنیوا موٹر شو،دنیا کی پہلی ڈرون کار متعارف
March 9, 2017
جنیوا(ویب ڈیسک)سوئٹزرلینڈ میں جنیوا موٹر شو کا آغاز ہو گیا ہے جس میں نامور طیارہ ساز کمپنی نے جدید ترین ٹیکنالوجی سے مزین دنیا کی پہلی ڈرون کار متعارف کروا دی ہے۔ فرانسیسی کمپنی کی ڈرون کار ٹریفک کے شدید دباؤمیں دیوہیکل ڈرون کیطرح ہوا میں اُڑان بھر کر اس میں سوار شخص کو منزلِ مقصود تک پہنچا دیتی ہے۔ مکمل طور پر الیکٹرک اور مقناطیسی طاقت سے چلنے والی یہ دیدہ زیب ننھی کار جدید ترین ٹیکنالوجی سے مزین ہے اورماحول دوست ہے جو مستقبل قریب میں فضائی آلودگی کے خاتمے کا سبب بھی بن سکے گی۔